غزہ میں بین الاقوامی ادارے اورتنظیمیں ایک بارپھرناکام ہوئی ہیں ، ترک صدر

پیر 18 مارچ 2024 13:56

غزہ میں بین الاقوامی ادارے اورتنظیمیں ایک بارپھرناکام ہوئی  ہیں  ، ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی ادارے اور تنظیمیں ایک بار پھر ناکام ہوئی ہیں اور ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ عالم اسلام نے بھی اس امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی آر ٹی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی منافقت، جنہوں نے اسرائیل کو اس قتل عام کے لئے گولہ بارود سے مدد فراہم کی، غزہ کوبچوں اور خواتین کے دنیا کے سب سے بڑے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا نے بھی اس امتحان میں اچھی طرح سے کامیابی حاصل نہیں کی۔ بحیثیت مسلمان، ہمیں یقینی طور پر اس پر اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے تمام وسائل سے غزہ کے بھائیوں کی مدد کرتا ہے، صدر نے کہا کہ وہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ جاری رکھے گا، جو کہ 40 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :