اسرائیلی کابینہ نے رفح پر حملوں کی منظوری دے دی

پیر 18 مارچ 2024 15:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود رفح میں فوجی آپریشن ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رفح جنوبی غزہ کا وہ علاقہ ہے جو مصر کی سرحد سے ملحق ہے اور اس بارڈر کراسنگ سے غزہ کے لوگ کام کے سلسلے میں باہر جاتے ہیں۔

اسرائیلی کابینہ نے رفح پر حملوں کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اضافی جنگی بجٹ کی منظوری ابھی تک نہیں دی گئی ہے تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے لیے رفح آپریشن کی منظوری بھی حوصلہ افزا ہے۔جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بینامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل 15 لاکھ فلسطینیوں کو رفح میں مقفل نہیں رہنے دے گا۔اسرائیل کو اس کے متعدد حلیفوں اور اتحادیوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ رفح میں فوجی آپریشن سے باز رہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی سینیٹ کے قائدِ ایوان اور ملک کے سرکردہ یہودی سیاست دان چک شومر کی تنقید کو بے جا قرار دیا ہے۔