اڈہ پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ، تیسرا فرار

پیر 18 مارچ 2024 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) رائے ونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق محمد زاہد نامی شہری نے 15 پر اطلاع دی کہ تین ڈاکوئوں نے اس سی30 ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملبے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ تیسرا فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی تاحال شناخت نہیںہو سکی،قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ تیسرے ڈاکو کی تلاش جاری ہے ۔