مذہبی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ حنا خان کاکرارا جواب

پیر 18 مارچ 2024 20:53

مذہبی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ حنا خان کاکرارا جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی مذہبی تصاویر و ویڈیوز پر برا تبصرہ کرنے والوں کو بہترین جواب دے ڈالا۔حنا خان ان بھارتی اداکارائوں میں سے ہیں جو کھل کر یہ اعتراف کرتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں وہ جب بھی حج یا پھر عمرہ کرنے جاتی ہیں تو وہاں سے اپنی خصوصی تصاویر ویڈیو ز جاری کرتی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ حنا خان کی جانب سے اب ان تمام برا بولنے والے افراد کے نام ایک خاص پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں تو میں جتنا بھی اچھا کام کر لوں لیکن لوگ پھر بھی مجھے ہی برا بولیں گے اسی طرح دیگر مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے مشہور افراد کو یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے۔ حنا نے کہا کہ ایسے لوگوں کیلئے میں تو بس یہی کہنا چاہوں گی کہ اللہ پاک انہیں ہدایت دے اور اپنے گھر کا دیدار نصیب فرمائے۔

متعلقہ عنوان :