Live Updates

فرسٹ سی ایم پنجاب پنک گیمز 2024 کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت خواتین کے میگا گیمز کروانے جارہے ہیں‘پرویز اقبال

پیر 18 مارچ 2024 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) خواتین کیلئے میگا سپوٹس ایونٹ فرسٹ سی ایم پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ، اجلاس کی صدارت ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز قبال نے کی ہے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈجی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین کے میگا گیمز کروانے جارہے ہیں، ہماری خواتین کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،خواتین زیادہ سے زیادہ پنک گیمز میں شرکت کریں،تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے ، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ فرسٹ سی ایم پنجاب پنک گیمز میں پنجاب بھر سی1232خواتین کھلاڑی شریک ہوںگی،فرسٹ سی ایم پنجاب پنک گیمز اپریل کے تیسرے ہفتہ لاہور میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گیمز کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے ، اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم ، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد ، عطاء الرحمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات