حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

پیر 18 مارچ 2024 22:58

حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کون آیا ہی درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال کوئی تفصیلات نہیں دی ہیں، ہمیں ابھی تک الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کہنا چاہتا ہوں، لوگوں کو اب عدلیہ سے اٴْمید ہے، آپ نے آرڈر کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تقاریر نشر ہونی چاہئیں۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر کا کب آرڈر کیا حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے پیمرا آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی، میں سیدھا آدمی ہوں۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ رہنے دیں اِدھر اٴْدھر چلے جائیں گے۔