کرم ،مختلف علاقوں میں متحارب قبائل کے مابین خونریزجھڑپیں جاری،39 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی
پیر 18 مارچ 2024 23:13
(جاری ہے)
ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کافی مخدوش ہوچکی ہے ۔سوشل میڈیا پرایک فریق سے تعلق رکھنے والے شخص کے شرانگیز اور اشتعال انگیز ویڈیو کے وائرل ہونے اور مبینہ طور پراراضی کے تنازع سے شروع ہونے والے لڑائی نے فرقہ ورانہ شکل اختیار کرکے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس میں دونوں اطراف سے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں اور پیر کی شام مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر39تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان جھڑپوں میں 80سے زائددیگر زخمی ہوئے ہیں ۔
ضلع بھرمیں گزشتہ سات دنوں سے حالات انتہائی کشیدہ اور صورتحال سنگین ترہے جہاں عوام اپنے گھروں میں محصور اور عدم تحفظ کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان دوطرفہ حملوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے باعث کئی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ عوام میں شدید عدم تحفظ اور خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ ٹل پاہ چنارمرکزی شاہراہ سمیت مختلف مقامی سڑکیں سنسنان اور ٹریفک معطل او ر انٹر نیٹ سروس بند ہے۔ ضلع بھر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طورپر معطل ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپرکرم کے علاقوں بوشہرہ‘ ڈنڈر‘ گیدو ‘ پیواڑ‘ مقبل ‘کنج علی زئی ‘ غوزگڑھی ‘ کڑمان اورتری مینگل جبکہ لوئر کرم کے علاقوں خارکلی‘ بالش خیل‘ ابراہیم زئی‘ سنگینہ ‘ یعقوبی اور ٹوپکی سمیت کئی دیگر علاقوں تک لڑائی پھیل گئی ہے جہاں اہل سنت و اہل تشیع کے مابین ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے ۔ حالات پر قابو پانے اور امن و امان بحال کرنے کے لئے ہر سطح پرمذاکرات جاری ہیں تاہم اب تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں اورحالات جوںکے توں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مسلم لیگ سیاسی حقیقت ،شجاعت حسین کی قیادت میں ہمیشہ ملکی مفاد میں کردار ادا کیا ‘ شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.