خاران میں ایک شخص کی لاش برآمد

پیر 18 مارچ 2024 21:10

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) خاران سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خاران میں رہائش پذیر جیکب آباد کے رہائشی رحمت اللہ والد عبداللہ سیاپاد کی لاش انکے گھر سے برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ہسپتال منتقل کردیا ہسپتال ذرائع مطابق رحمت نامی شخص نے اپنے گلے کو تیز دھار آلے سے کاٹ کر مبینہ طور پر خود کشی کی ہے تاہم آخری اطلاعات تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ وقوعہ قتل تھا یا خود کشی۔ خاران پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :