جیکب آبا دمیں کھلے نالے میں گر کر معصوم کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت

بلدیہ چیئر مین ودیگر پیش ، جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا ، عدالت کی جمع نے کھلے مین ہول بند کرنے کا حکم کیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی

پیر 18 مارچ 2024 22:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) جیکب آبا دمیں کھلے نالے میں گر کر معصوم کی ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ، بلدیہ چیئر مین ودیگر پیش ، جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا ، عدالت کی جمع نے کھلے مین ہول بند کرنے کا حکم کیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے چنہ محلہ میںکھلے مین ہول میں گر کر فوت ہونے والے معصوم فرحان کے معاملے کے ازخود نوٹس کی سماعت سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو کی عدالت میں ہوئی جس میں بلدیہ چیئر مین غلام عباس جکھرانی ، سی ایم او رفیق بلیدی ، ڈی ایچ او عبدالغفار رند ، سول سرجن ڈاکٹر عبدالمالک کھرل ، بچے کے ورثہ سمیت دیگر پیش ہوئے عدالت نے افسران سے استفسار کیا تو چیئر مین بلدیہ نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے بلدیہ حکام کو شہر میں کھلے مین ہول بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ کی مہلت دی اورکیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی کر دی ۔