ھ*ایان اور انابیہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی رہنمائی میں ضیاء الدین اسکول میں داخلہ لے لیا

منگل 19 مارچ 2024 07:10

wکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) گزشتہ دنوں نارتھ ناظم آباد میں اپنی خالہ کے غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے جانے والے بچوں ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا۔

(جاری ہے)

دونوں بچوں کو ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر اسکول میں داخلہ دیا گیا ہے جبکہ ان کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو اسکول سے لے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایان اور انابیہ کووڈ کے بعد سے اسکول نہیں جارہے تھے۔ دونوں بچے صرف پہلی اور دوسری جماعت تک تعلیم حاصل کرسکے تھے۔بچوں کو بازیاب کرانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیضان راوت نے اہم کردار ادا کیا تھا۔