فرانس، پیرس میں پولیس تھانے پر حملے کے بعد 9 افراد گرفتار

منگل 19 مارچ 2024 08:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک پولیس تھانے پر آتشیں حملے کے بعد پولیس نے 9افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔العربیہ کے مطابق تھانے پر حملے کا یہ واقعہ موسم گرما میں ہونے والی اولمپکس گیمز کے مقام کے قریب پیش آیا ہے۔پیرس پولیس کے اعلی عہدے دار نےبتایا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں اب تک 9 افراد کو شبہ میں گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے یہ واقعہ اتوار کی شام پیرس کے شمالی مضافات میں پیش آیا ہے۔ اس آتشیں حملے سے محض چند دن پہلے ایک نوجوان لڑکا موپیڈ اس وقت قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس اس لڑکے کا تعاقب کر رہی تھی۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے کے قتل کا واقعہ ماہ جون میں ہونے والے ایک قتل سے جڑا ہوا ہے۔ جس کے بعد کئی دنوں تک فسادات پھیل گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شام 50کے قریب افراد نے لاکورینوو کے علاقے میں تھانے پر حملہ کیا۔

لیک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ہے اس میں لوگوں کی بڑی تعداد آتشگیر مادے سے تھانے پر حملہ آور ہوتے دیکھی جا سکتی ہے۔واضح رہے لاکورینوو پیرس کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔ یہ علاقہ اولپکس گیمز کی میزبانی کے حوالے سے مشہور ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز قتل ہونے 18 سالہ نوجوان کے قتل کے واقعے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ نوجوان لوگ اسی آبادی سے نکل کر آئے تھے جو اتوار کو قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کے خلاف مشتعل تھے۔ تھانے پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلکا زخمی ہوا تھا۔ماہ جون میں پولیس نے 17 سالہ نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ تب سے کشیدگی کے ایک سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔