ایس پی انویسٹی گیشن مردان کا پولیس لائن کا دورہ ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

منگل 19 مارچ 2024 10:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ایس پی انویسٹی گیشن مردان محمد سلیمان نے پولیس لائن کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف شعبہ جات کے علاوہ میس اور کینٹین کا دورہ بھی کیا اور عملے کوضروری ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر آر آئی پولیس لائن شیر نواس خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :