پی ٹی آئی رہنما اسد عمرسمیت79 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی

منگل 19 مارچ 2024 12:59

پی ٹی آئی رہنما اسد عمرسمیت79 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے9مئی کے واقعات میں جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، زین قریشی اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں پر سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سماعت پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا جبکہ سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی جبکہ گرفتار ملزم حافظ فرحت عباس کی حاضری سے استثناکی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا عدالت نے مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس تفتیشی افسر سے ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان طلب کرلیا۔