تھانہ مکھنیال پولیس کا سرچ ایند سٹرائیک آپریشن ،غیر قانونی اسلحہ برآمد ،10 مشکوک افراد گرفتار

منگل 19 مارچ 2024 14:31

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ہری پور کے تھانہ مکھنیال پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ ایند سٹرائیک آپریشن کیا ،غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا،10 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

قائم مقام ڈی پی او ہری پور ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انسپکٹر حبیب اللہ خان نے ہمراہ نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔

دوران سرچ 35/36 گھروں کی چیکنگ کے دوران غیرقانونی اسلحہ 03 بندوقیں ،02 پستول اور مختلف بور کے 75 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر لیے۔10 مشبہ گان کے خلاف کاروائی انسدادی عمل میں لائی ۔ \378