جلائوگھیرائو مقدمات، اسد عمر سمیت 79ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسد عمر اور فرحت عباس کی حاضری معافی کی درخواست ،زین قریشی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش

منگل 19 مارچ 2024 15:02

جلائوگھیرائو مقدمات، اسد عمر سمیت 79ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس اور جلائو گھیرائو کے مختلف مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، زین قریشی اور حافظ فرحت عباس سمیت 79ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اسد عمر اور فرحت عباس کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی جبکہ زین قریشی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر، پی ٹی آئی رہنمائوں زین قریشی اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔ اسد عمر ،زین قریشی ،فرحت عباس ،علی امتیاز ،شاہد حسین ،زوہیب حسن ،غلام محی الدین ،عمر مقصود ،سیف الرحمان ،علی رشید ،محمد آصف ،حافظ ماجد علی ،ثاقب سلیم ،رضا یاسمین اور غلام مصطفی سمیت دیگر 79ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔