وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا،جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 19 مارچ 2024 15:02

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال اور ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دکھی انسانیت کو کسی صورت پریشان نہیں دیکھ سکتے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ بھی تمام دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ کمپنی کوپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے موڈیولر تھیٹرز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :