سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن پاس کرکے گزیٹڈ آفیسر بن گئیں

منگل 19 مارچ 2024 16:00

سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن پاس کرکے گزیٹڈ آفیسر بن گئیں
ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سموسہ فروش کی دو بیٹیاں گزیٹڈافسر بن گئیں، 6 بچوں کے والد حبیب نے سموسے بیچ کر بچوں کو تعلیم دلوائی۔تفصیلات کے مطابق محنت اور لگن کی شاندار مثال، ٹنڈو جام میں سموسہ فروش کی دو بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو اسٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں۔

(جاری ہے)

مظفرآبادکالونی کے حبیب الرحمان انصاری کی دونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ 17کی افسر بن گئیں۔

چھے بچوں کے والد حبیب انصاری نے گلیوں میں سموسے فروخت کرکے بچوں کا اعلی تعلیم دلوائی، دو بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں۔ڈاکٹر صدف انصاری امتحان پاس کرکے گریڈ17میں وٹرنری آفیسربن گئی جبکہ ایک سال قبل بڑی بیٹی صباحت انصاری بھی وٹرنری افسربنی جو ٹھٹھہ میں تعینات ہیں۔دونوں بیٹیوں نے اپنی کامیابی والدین کی محنت اور دعاں کی بدولت قرار دی ہے۔

متعلقہ عنوان :