اقتصادی پابندیوں نے چین، روس اورایران کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کردیا
امریکا اور یورپ نے بے عقلی پر مبنی اقدامات کے ذریعے اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارلی ،مبصرین
منگل 19 مارچ 2024 16:42
(جاری ہے)
ایران نے ایک ڈیڑھ سال کے دوران روس سے اپنے تعلقات کو غیر معمولی وسعت دی ہے۔
گزشتہ دسمبر میں ایرانی صدر نے کریملن کا دورہ کرکے روسی ہم منصب سے وسیع البنیاد مذاکرات کیے تھے۔چین کے صدر شی جن پنگ بھی معیشت کے مختلف شعبوں میں امریکا اور یورپ سے بڑھتی ہوئی مخاصمت کے باعث روس اور ایران سے مزید قربت اختیار کر رہے ہیں۔ یہ تینوں ملک کر ایسا سیاسی و معاشی اتحاد تشکیل دے سکتے ہیں جو امریکا اور یورپ کی معیشتوں کے لیے بقا کا سوال کھڑا کرسکتا ہے۔دی اکنامسٹ مزید لکھتا ہے کہ 2020 میں امریکا نے خود کو 6 ملکی ایٹمی معاہدے سے الگ کرکے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ یوکرین جنگ چھیڑنے کی پاداش میں روس پر بھی امریکا اور یورپ نے سیکڑوں اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔ اِس کے نتیجے میں روس اور ایران میں قربت مزید بڑھی ہے۔ادھر چین کے خلاف امریکا اور یورپ میں بڑھتی ہوئی مخاصمت بھی چینی قیادت کو متبادل راستوں پر چلنے کی تحریک دے رہی ہے۔ امریکا اور یورپ کے آٹو میکرز کو چین سے ڈر لگ رہا ہے۔ چین نے سستی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرکے مغرب کے آٹو سیکٹر کے لیے خطرے کا گھنٹا بجادیا ہے۔امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں چینی ساختہ گاڑیوں پر 100 فیصد ڈیوٹی لگادیں گے تاکہ امریکا کے آٹو سیکٹر کو نئی زندگی مل سکے۔ایسے ہی اقدامات کے بارے میں یورپ میں بھی سوچا جارہا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو چین مزید اتحادی تلاش کرے گا تاکہ امریکا اور یورپ کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چین انتہائی سستی جدید گاڑیاں تیار کرکے امریکا اور یورپ کی مارکیٹ میں کھلبلی مچاتا رہے۔چین، روس اور ایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور تیزی سے پنپتے ہوئے اتحاد کو مزید ارکان بھی مل سکتے ہیں۔ ایسے میں امورِ خارجہ اور امورِ معیشت میں متوازن پالیسیاں تیار کرنا مغربی پالیسیی سازوں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ محض ڈرانے دھمکانے کا زمانہ گیا۔ اب ترغیب و تحریک کی ضرورت ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.