سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی

منگل 19 مارچ 2024 16:58

سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں گھریلو تنازع پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگائی، متاثرہ شخص کی بیوی، اس کی 3 بہنوں اور بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز نے کہا کہ آگ لگنے سے متاثرہ شخص کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا۔

متعلقہ عنوان :