قرار داد پاکستان کی بدولت کل پاکستانی آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں،جاوید چشتی

منگل 19 مارچ 2024 17:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سنئیر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول سیالکوٹ جاوید چشتی نے کہا ہے پاکستانیوں کے لیے 2 دن نہایت اہمیت کے حامل ہیں،23 مارچ 1940 اور 14 اگست 1947، 23 مارچ 1940 جب مسلمانان برصغیر نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں منٹو پارک لاہور میں قرار داد پاکستان پیش کی اور اسی قراداد پاکستان کی بدولت قائد اعظم محمد علی جناح،شیر بنگال عبدالحق،مولانا ظفر علی خاں اور چوہدری رحمت علی کی ان تھک محنت اور کاوش سے 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان قرار داد پاکستان کی وجہ سے انگریزوں سے آزادی حاصل کر سکے اور پاکستان میں آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانا ہوگا۔