فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب

منگل 19 مارچ 2024 17:17

فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دو اپریل کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نواز نے کی۔فواد چوہدری سخت سیکورٹی میں اینٹی کرپشن راولپنڈی میں پیش کیا گیا ۔فواد چوہدری کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہ کیا جا سکا ۔عدالت نے فواد چوہدری کے مقدمے کا ریکارڈ 2 اپریل کو طلب کرلیا