”فرینڈز آف پولیس“اور فورتھ پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا انعقاد

منگل 19 مارچ 2024 17:44

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) :انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویثرن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر سیکنڈ”فرینڈز آف پولیس“اور فورتھ پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈ آف پولیس اور پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا مقصدخانیوال پولیس کے احسن اقدامات بارے آگاہی فراہم کرنا ہے، عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضاء کر قائم رکھ کر پولیس فورس اور کمیونٹی کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنا ہے یقینا اس پروگرام میں شامل ہونے والے انٹرنیز پنجاب پولیس ڈسٹرکٹ خانیوال کے مثبت اقدام اور پہلوؤں کو فروغ دیں گے اور پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے قانون کے نفاذ کو زیادہ موثر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :