ملی جیل میں ایک قیدی نے ایچ آئی وی (ایڈز)کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی

منگل 19 مارچ 2024 19:05

ملی جیل میں ایک قیدی نے ایچ آئی وی (ایڈز)کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) کراچی کی ملیر جیل میں ایک قیدی نے ایچ آئی وی (ایڈز)کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر جیل میں قیدیوں کے طبی ٹیسٹ ہوئے تھے جس میں ایک قیدی عزیر جدون نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر زندگی سے مایوس ہو کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

عزیر جدون کی موت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق عزیر جدون اپنا ایچ آئی وی (ایڈز)ٹیسٹ مثبت آنے پر ذہنی دباو کا شکار تھا اور اس نے زندگی سے مایوس ہو کر چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔وزیر جیل خانہ جات نے ملیر جیل میں قیدی کی خودکشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو واقعے کی فوری تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :