قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان میں ضمنی انتخاب 21اپریل کو ہونگے

منگل 19 مارچ 2024 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان میں ضمنی انتخاب 21اپریل کو ہونگے ۔پی کے 22باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پربھی انتخابات21 اپریل ،2024 کو ہونگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان میں ضمنی انتخاب 21اپریل کو ہونگے ۔پی کے 22باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پربھی انتخابات21 اپریل ،2024 کو ہونگے ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ۔کاغذات کی جانچ پڑتال 21 مارچ 2024 تک ہوگی ۔کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی ۔ان اپیلوں پر فیصلے 28 مارچ تک کئے جائینگے ۔ 28 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی ۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لے سکیں گے ۔30 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔