بارش سے متاثرہ اضلاع میں ملیریااورڈینگی سے بچاؤ کیلئے مچھرماراسپرے شروع کیا گیا ہے، فہیم خان

منگل 19 مارچ 2024 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر فہیم خان اور صوبائی کوارڈنیٹر ویکٹر بورن ڈیزیز، ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عامر رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع گوادراور کیچ میں ملیریا اورڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا متاثرہ اضلاع میں ملیریااورڈینگی سے بچاؤ کیلئے مچھرماراسپرے شروع کردیاگیا ہے ۔

یہ بات انہوں نے منگل کو بارش اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع گوادر اور کیچ میں ملیریااورڈینگی کی روک تھام سے متعلق ویکٹر بورن ڈیزیز ، ملیریا کنٹرول پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے صوبائی سربراہان ڈاکٹر اسفندیار شیرانی اور ڈکٹر امیری نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بارش کے بعد ڈسرکٹ گوادر اور کیچ میں ملیریا و ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہیم خان اور ڈاکٹر عامررئیسانی نے کہاکہ دونوں اضلاع میں ملیریا و ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہیںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیںملیریا کنٹرول پروگرام ،یونیسیف ، ڈبلیو ایچ او اور گورنمنٹ کی ٹیموں کو ٹیکنکل سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں اضلاع میں ملیریا و ڈینگی سے بچاو کے لیے مچھر مار اسپرے بھی کیا جا رہا ہے ڈبلیو ایچ او سرویلنس اور مچھر مار اسپرے کی فراہمی کے لیے معاونت کرے گادونوں ڈسٹرکٹس میں ڈینگی سرویلنس ، ملیریا اور ڈینگی کیکلینکل کیسزکے حوالے سے جلد ہی اسٹاف کی ٹریننگ کروائی جاے گی۔

انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکز کے ذریعے ملیریا اور ڈینگی سے بچاو کی گھر گھر آگاہی مہم کا آغاز کیا جاے گاتاکہ عوام ملیریا اور ڈینگی سے بچاو کی احتیاطیں تدابیر اختیار کرکے اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں