باچا خان مرکز پشاور میں خواجہ سراء کمیونٹی میں فوڈ پیکیجز تقسیم

خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا ایک مظلوم اور مشکلات کا شکار طبقہ ہے، مقررین کا خطاب

منگل 19 مارچ 2024 22:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) باچا خان مرکز پشاور میں خواجہ سراء کمیونٹی میں فوڈ پیکیجز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا اہتمام ملگری ڈاکٹران اور باچا خان پیشنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن نے کیا تھا۔تقریب سے مرکزی صدر ملگری ڈاکٹران ڈاکٹر حیدر علی خان اور ڈاکٹر میاں افتخار حسین نے خطاب کیا۔چیئرمین باچا خان پیشنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹر محمد شہزاد سمیت ملگری ڈاکٹران کے دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر حامد اقبال بنگش، ڈاکٹر اختر منصور، ڈاکٹر ریاض آفریدی اور دیگر ڈاکٹرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں ٹرانس ایکٹیوسٹ ماہی گل سمیت خواجہ سراء کمیونٹی کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔ڈاکٹر محمد شہزاد نے شرکاء کو باچا خان پیشنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اور ملگری ڈاکٹران کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں خواجہ سراؤں کو کھانے پینے اور اشیاء خوردنوش کی ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔

مقررین نے کہا کہ خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا ایک مظلوم اور مشکلات کا شکار طبقہ ہے، ماہ رمضان میں خواجہ سراء شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، معاشی مجبوریوں کے باعث اکثر خواجہ سراء فاقوں پر مجبور ہوتے ہیں، باچا خان کی تعلیمات ہمیں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی ہر ممکن مدد کا درس دیتی ہے، ملگری ڈاکٹران نے ہمیشہ مظلوم طبقات کو ریلیف دینے کیلئے خدمات مہیا کیں ہیں، ملگری ڈاکٹران نے صحت کی خدمات میں بھی خواجہ سراؤں کی بھرپور معاونت کا عزم کیا۔