پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ ایک بار پھر 65ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی

منگل 19 مارچ 2024 23:03

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ ایک بار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ ایک بار پھر 65ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ۔کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 64800پوائنٹس سے بڑھ کر65500پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور53.95فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 612.09پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 64890.51پوائنٹس سے بڑھ کر65502.60پوانٹس پر جا پہنچا اسی طرح 185.08پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21535.85پوائنٹس سے بڑھ کر21720.93پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 43161.67پوائنٹس سے بڑھ کر43528.88پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیز ی سے مارکیٹ کے سرمائے میں65ارب45کروڑ2لاکھ7ہزار491روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب97ارب39کروڑ91لاکھ 97ہزار642روپے سے بڑھ کر 92کھرب62ارب84کروڑ94لاکھ5ہزار133روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو17ارب روپے مالیت کے 32کروڑ32لاکھ81ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 7ارب روپے مالیت کے 21کروڑ17لاکھ58ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 341کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سوی184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،140میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ78لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ8لاکھ ،بینک آف پنجاب 1کروڑ79لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ66لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ59لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے بھائو میں200.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت21700.00روپے ہو گئی اسی طرح67.20روپے کے اضافے سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت1059.20روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر لمیٹڈ کے بھائو میں 91.67روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1415.00روپے ہو گئی اسی طرح 80.00روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت7420.00روپے پر آ گئی ۔#