ویتنام اور پاکستان ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، سفیر فونگ ٹائن نگوین
منگل 19 مارچ 2024 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے بزنس ٹو بزنس روابط پر زور دیا اور کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ای ویزا اہم کردا ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے سیاحت کے شعبے کی پوٹینشل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویتنام پاکستان سے دھاگہ اور کپاس درآمد کرتا ہے، گارمنٹس بناتا اور یورپی یونین، جاپان اور امریکہ کو برآمد کرتا ہے ، پاکستان بھی فیبرک برآمد کرنے کے لیے ویتنام سے فائبر درآمد کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں بھی ویتنام اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اس وقت جاپان، بھارت، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت مضبوط آئی ٹی لیبر فورس ہے اور دونوں ممالک اس شعبے میں مشترکہ منصوبہ سازی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت بھی ایک انتہائی اہم شعبہ ہے جو بہت اچھے نتائج دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ، سی فوڈ، مچھلی کی فارمنگ اور دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کے وسیع امکانات ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ ویتنام اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1970 اور 1980 کی دہائی کے وسط میں کمزور معیشت کے باوجود ویتنام ابھر کر سامنے آیا اور صنعتی، زرعی اور خدمات کے شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ویتنام کے اقتصادی ماڈل سے پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بہترین مارکیٹ رسائی یقینی بناکر باہمی تجارت دو ارب ڈالر تک لے جاسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پاکستان سی فوڈ، پراسیس شدہ گوشت، فارماسیوٹیکل مصنوعات، پھل اور سبزیاں ویتنام کو برآمد کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی تعاون کی زبردست گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارت کے نئے شعبے تلاش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ویتنام آسیان کا فعال رکن ہونے کی وجہ سے پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کو آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے امکانات کو تلاش کرنا چاہیے جو پاکستان اور ویتنام کی کاروباری برادری کو بہتر مارکیٹ رسائی فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے خاص طور پر حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا ذکر کیا جو دفاع، زراعت، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی/ٹیلی کمیونیکیشن اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ کاشف انور نے کہا کہ براہ راست پروازوں کی تعداد میں اضافہ، بینکنگ چینلز کو مضبوط بنانا، تجارتی وفود کا انعقاد اور سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد باہمی تجارت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیںمزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.