چارسدہ تنگی پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی،چوکیدار کو زخمی کرکے جیولری شاپ سے چوری کرنے والے ملزمان گرفتارکرکے مال مسروقہ جیولری برآمدکرلیا

منگل 19 مارچ 2024 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) چارسدہ تنگی پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی،چوکیدار کو زخمی کرکے جیولری شاپ سے چوری کرنے والے ملزمان گرفتارکرکے مال مسروقہ جیولری برآمدکرلیاتفصیلات کے مطابق 24فروری2024 کو تھانہ تنگی کی حدود میں اعتماد مارکیٹ سے جیولری شاپ سے چوری اور چوکیدار کو زخمی کرنے کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوئی،پولیس نے نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تنگی ذوالفقار علی خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کیے ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تنگی ذوالفقار علی خان نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے چار ملزمان محتیار /عرف بلور ولد محمد رحمن، انس ولد رضوان، ثناء اللہ ولد ہدایت اللہ اور انعام اللہ ولد نعیم الحق ساکنان برہ زئی تنگی کو گرفتارکرکے مال مسروقہ جیولری برآمد کرلیے گئے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اعتماد مارکیٹ کے مالک وحدت خان نے پولیس کے کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی ایس پی تنگی حسن خان، ایس ایچ او تنگی ذوالفقار علی خان اور دیگر پولیس افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے،