تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم ،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 19 مارچ 2024 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹراپارٹی الیکشنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین اور ملک افضل دین نائب چیئرمین ہوں گے۔پرویز خٹک کے چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرائے گئے تھے۔