کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

منگل 19 مارچ 2024 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل کو کوئٹہ ،چاغی نوشکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پرشدت 4.5ریکاڈ کی گئی جبکہ ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔