برآمدات میں اضافہ، بنگلہ دیش کا رواں سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس 3 ارب ڈالرہوگیا

بدھ 20 مارچ 2024 13:28

برآمدات میں اضافہ، بنگلہ دیش   کا رواں سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس  3 ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران اس کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس سالانہ بنیاد پر بڑھ کر 3 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگیا ہے،اس کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے۔شنہوا نے بنگلہ دیش کے مرکزی بنک کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جون میں ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے دوران گزشتہ سال (2022-2023 ) کے مقابلے میں نمایا ں اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 3 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 مہینوں کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں 3,148 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 4,648 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔حکام نے کہا کہ مرکزی بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور ادائیگیوں کے مجموعی توازن نے جولائی سے جنوری کے عرصے میں مثبت رجحان برقرار رکھا ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں درآمدی بلوں میں کمی کے دوران برآمدی آمدنی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ۔بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش کو مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں 12.89 بلین ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ ■