کراچی : سرکاری گودام سے 200 سے زائد لوہے کے وزنی گیٹ چوری

پولیس نے ڈپٹی منیجر، سکیورٹی سپروائزر کو گرفتار کرلیا،تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل

بدھ 20 مارچ 2024 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) کراچی کے علاقے بن قاسم میں اسکریپ کی چوری کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے، پپری میں سرکاری گودام سے دو سو سے زائد لوہے کے گیٹ چوری ہوگئے۔

(جاری ہے)

چوری کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ پپری میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ڈپٹی منیجر اور سکیورٹی سپروائزر کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔