قاسم سوری کے حلقہ 265میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت

بدھ 20 مارچ 2024 21:06

قاسم سوری کے حلقہ 265میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے حلقہ 265میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت میں رجسٹرار کی رپورٹ پرقاسم سوری کونوٹس جاری کردیاہے اور سماعت عیدکے بعدتک ملتوی کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے وکیل نعیم بخاری سے کہاکہ رجسٹرار آفس کی رپورٹ آ چکی ہے،کیس وقفہ کے بعد دوبارہ سنیں گے، آپ رجسٹرار آفس رپورٹ کا جائزہ لے لیں۔

سپریم کورٹ میں قاسم سوری کے حلقہ 265میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا قاسم سوری عدالت آئے ہیں وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ قاسم سوری عدالت میں موجود نہیں،میراقاسم سوری سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو سکا،میرے پاس قاسم سوری کا ایک ہی نمبر تھا،متعددکوششوں کے باوجود قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

عدالتی عمل نے کہاکہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو نوٹس کے عدم تعمیل میں رپورٹ آئی ہے،نعیم بخاری نے کہاکہ عدالت نے قاسم سوری کیس پر رجسٹرار آفس سے 3سوالات پوچھے تھے،ابتک یہ کیس 9 مرتبہ مقرر ہو چکا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ رجسٹرار آفس کی رپورٹ آ چکی ہے،کیس وقفہ کے بعد دوبارہ سنیں گے، آپ رجسٹرار آفس رپورٹ کا جائزہ لے لیں،چیف جسٹس نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیاوقفے کے بعد سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کی رپورٹ پر قاسم سوری کو نوٹس جاری کر دیاہے۔

تاہم قاسم سوری کے وکیل نعیم بخآری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی رپورٹ میں نے پڑھی ہے،رجسٹرار کی مقدمے سے متعلق رپورٹ میں کچھ غلطیاں ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ باقی باتیں ہم نہیں پوچھ رہے یہ بتائیں کہ کیس وقت پر مقرر کیوں نہیں ہوا، اس پر نعیم بخآری نے کہاکہ 80 سے زائد انتخابی عذرداری کے مقدمات ایک ساتھ سپریم کورٹ نے سنے تھے،میرے خیال میں زیادہ مقدمات ہونے کی وجہ سے سماعت میں تاخیر ہوئی ہوگی،اسپرچیف جسٹس نے کہاکہ آپ پر الزام نہیں دے رہے اس میں سپریم کورٹ کی اپنی غلطی ہے، کیا آپ کا اپنے موکل سے رابطہ ہوا ہے،نعیم۔

بخاری نے کہاکہ جو نمبر میرے پاس تھا اس پر رابطے کی کوشش کی مگر بات نہیں ہوسکی،چیف جسٹس نے کہاکہ رجسٹرار کی رپورٹ پر قاسم سوری کو نوٹس کرنے پر آپکو اعتراض تو نہیں،نعیم۔بخاری نے کہاکہ مجھے کوئی اعتراض نہیں جو عدالت حکم کرے منظور ہے، اس پرعدالت نے قاسم سوری کونوٹس کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔