گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی خان عالم میں تعلیمی سال 2024 کے داخلہ مہم کے سلسلے پر وقار سیمینار کا انعقاد

بدھ 20 مارچ 2024 22:50

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) محکمہ تعلیم ضلع شیرانی اور یونیسف(ESP) کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی خان عالم میں تعلیمی سال 2024 کے داخلہ مہم کے سلسلے ایک پر وقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خاص ایڈوکیٹ دؤاد خان شیرانی اور صدارت ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ نے کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر شیرانی تازہ خان ناصرنے کہا کہ اس سال 1715 نیے بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف دیاگیاہے انہوں نے کہا کہ ریشنلایزیشن اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے زریعے اسی ہفتے 17نان فنکشنل سکول فنکشنل کر دئیے جائینگے کمیونٹی اور پولیٹیکل پارٹیوں کی شراکت پر زور دیتے ہوے انکا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ جدوجہد کے بغیر تعلیمی ترقی ناممکن ہے دیگر شرکا اور مقررین میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار شیرانی، ہیڈ ماسٹر ہاء سکول خان عالم عبد العزیز شیرانی،یونیسیف کوارڈینیٹر رازق جان کاکڑ،آر ٹی ایس ایم کے سعیداللہ حریفال،ڈسٹرکٹ ڈپٹی چیئرمین مولوی آدم حریفال ایپکا کے چیئرمین داد خان حریفال ،شیرانی تحفظ مومنٹ کے چیئرمین حسن شیرانی صدر سمیع اللہ قریشی ڈسٹرکٹ ممبر پشتو نخوا میپ کے ضلعی رہنما عبیداللہ حریفال،جی ٹی اے صدر بھٹو شیرانی، جنرل سیکرٹری سید علی شاہ حریفال، جی ٹی اے آینی کے گل شاہ خان شیرانی ،ملک یعقوب خان شیرانی مختلف یونین کونسل کے چیئرمین اساتذہ کرام اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی،پروگرام کے آخر میں ہائی سکول خان عالم سے ڈی آئی خان روڈ تک واک کیا۔