گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

بدھ 20 مارچ 2024 23:23

اسلام آباد /گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی ای) کمپلیکس گوادر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی،سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے گوادر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا تھا کہ گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل دھماکا بھی ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق کمپلیکس میں فائرنگ کے بعد دھماکوں کی بھی آوازیں سنی گئیں۔ واضح رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر ہیں۔