سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 2 دہشتگرد، 2 زخمی ہوگئے

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 مارچ 2024 19:30

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 2 دہشتگرد، 2 زخمی ہوگئے
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 مارچ 2024ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دوران آپریشن میں دو دہشتگردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا اور 2 دہشتگردوں کو زخمی کردیا۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔