جنرل (ر)باجوہ اور جنرل فیض کو قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں بلاسکتے، اعظم نذیر تارڑ

منتخب نمائندوں یا کابینہ کے اراکین کے علاوہ کوئی شخص قومی اسمبلی کے فلور پر نہیں آسکتا ،گفتگو

بدھ 20 مارچ 2024 22:55

جنرل (ر)باجوہ اور جنرل فیض کو قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں بلاسکتے، اعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر)فیض حمید کو قومی اسمبلی میں نہیں بلاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید کو قومی اسمبلی میں طلب نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندوں یا کابینہ کے اراکین کے علاوہ کوئی شخص قومی اسمبلی کے فلور پر نہیں آسکتا مگر قائمہ کمیٹیوں میں طلب کیا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت میں شامل ساری جماعتوں کی مشاورت سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی ہوگی۔