عید پر 4خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، سی ای او پاکستان ریلوے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ریلوے کے کرائے بھی کم کر دیں گے،عامرعلی بلوچ

بدھ 20 مارچ 2024 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ عید پر 4 خصوصی ٹرینین چلائیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ریلوے کے کرائے بھی کم کر دیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے اخراجات خود پورے کررہا ہے جبکہ پنشن کے علاوہ ریلوے حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا گزشتہ چند ماہ میں ریلوے کی آمدن 5ارب روپے سے بڑھ کر 8 ارب روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عامر علی بلوچ نے کہا کہ کلوئلہ کی نقل و حمل کے ذریعے ریلوے کے تقریبا 50 فی صد اخراجات پورے ہورہے ہیں، ریلوے سسٹم چلانے کے لیے 24 گھنٹے جدوجہد کرنی پڑتی ہے، خواجہ سعد رفیق ریلوے میں بہتری لائے، سیلاب کے بعد تباہ شدہ ٹریک کو بحال کرنے سمیت منافع بخش ٹرینیں بھی بحال کیں۔انہوں نے کہا کہ 55 ارب روپے وفاقی حکومت سب سڈی دیتی ہے تو وہ سب پنشن کے مد میں چلے جاتے ہیں، ریلوے خسارہ پنشن کی شکل میں ہیچھوٹی موٹی مینٹیننس خود کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کوچ پر 10 لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے، تنخواہیں بھی خود دے رہے ہیں۔ عامر علی بلوچ نے بتایا کہ اگر حکومت پنشن کے اخراجات اپنے ذمہ لیلے تو ریلوے پر بوجھ کم ہو سکتا ہے۔