اسرائیلی ڈرون کا غرب اردن کے شہر طولکرم میں مسلح افراد پر حملہ

اسرائیلی فورسز نے کئی گاڑیوں کے ساتھ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس کا سخت محاصرہ کر لیا،فلسطینی ٹی وی

جمعرات 21 مارچ 2024 11:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں نور شمس کیمپ میں ڈرون سے دو عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔فلسطینی ٹی وی کے مطابق نور شمس کیمپ کے ایک مقام پر اسرائیلی ڈرونز کی بمباری کے بعد یہ بیان سامنے آیا۔ الجورا نامی محلے میں واقعے کیمپ میں اس جگہ پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے کئی گاڑیوں کے ساتھ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس کا سخت محاصرہ کر لیا۔

(جاری ہے)

جبل النصر، جبل الصالحین اور اس کے مشرقی داخلی راستے کو بند کردیا گیا۔ اس کے آس پاس کے علاقے میں سنائپرز تعینات کیے اور کیمپ کو ایک بند فوجی زون قرار دے کر اس میں داخلے اور باہر نکلنے پر پابندی لگا دی۔قابض فورسز نے جبل الصالحین میں شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا ان کی تلاشی لی اور ان کے مکینوں سے پوچھ گچھ کی۔اسرائیلی فوج نے مغربی اور جنوبی داخلی راستوں سے شہر میں بڑے پیمانے پر دراندازی کی اور ہر کے داخلی راستوں پر50 سے زیادہ گاڑیاں اور بھاری بلڈوزر مرکزی سڑکوں پر گھوم رہے تھے۔اس نے مزید کہا کہ اسرائیلی جاسوس ڈرون اور جنگی جہاز شہر اور اس کے کیمپوں پرواز کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :