محکمہ تعلیم ضلع شیرانی اور یونیسف(ESP) کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا اہتمام

جمعرات 21 مارچ 2024 20:43

شیرانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی خان عالم میں تعلیمی سال 2024 کے داخلہ مہم کے سلسلے ایک پر وقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے مہمان خاص ایڈوکیٹ دؤاد خان شیرانی اور صدارت ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ نے کی سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر شیرانی تازہ خان ناصرنے کہا کہ اس سال 1715 نیے بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف دیاگیاہی. انہوں نے مذید کہا کہ ریشنلایزیشن اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے زریعے اسی ہفتے 17نان فنکشنل سکول فنکشنل کر دیے جاینگی. کمیونٹی اور پولیٹیکل پارٹیوں کی شراکت پر زور دیتے ہوے انکا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ جدوجہد کے بغیر تعلیمی ترقی ناممکن ہی.دیگر شرکا اور مقررین میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار شیرانی، ہیڈ ماسٹر ہاء سکول خان عالم عبد العزیز شیرانی،یونیسیف کوارڈینیٹر رازق جان کاکڑ،آر ٹی ایس ایم کے سعیداللہ حریفال،ڈسٹرکٹ ڈپٹی چیئرمین مولوی آدم حریفال ایپکا کے چیئرمین داد خان حریفال ،شیرانی تحفظ مومینٹ کے چیئرمین حسن شیرانی صدر سمیع اللہ قریشی ڈسٹرکٹ ممبر پشتو نخوا میپ کے ضلعی رہنما عبیداللہ حریفال،جی ٹی اے صدر بھٹو شیرانی، جنرل سیکرٹری سید علی شاہ حریفال، جی ٹی اے آینی کے گل شاہ خان شیرانی ،ملک یعقوب خان شیرانی مختلف یونین کونسل کے چیئرمین اساتذہ کرام اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی.پروگرام کے آخر میں ہایی سکول خان عالم سے ڈی آئی خان روڈ تک واک کیا۔