S الخدمت فائونڈیشن اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں یتیموں بیوائوں کیساتھ غربت مہنگائی وبے روزگاری کے ستائے عوام کو راشن ودیگر ضروریات کی فراہمی جاری ہے

گوادر سیلاب متاثرین سمیت غرباء ومساکین اورپریشان حال عام کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات روزروزشن کی طرح عیاں ہیں

جمعرات 21 مارچ 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) صدرالخدمت فائونڈیشن بلوچستان انجینئر جمیل احمد کردنے کہاکہ غربت ومہنگائی کے ستائے مساکین اورغرباء کیلئے الخدمت فائونڈیشن اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں یتیموں بیوائوں کیساتھ غربت مہنگائی وبے روزگاری کے ستائے عوام کو راشن ودیگر ضروریات کی فراہمی جاری ہے۔

گوادر سیلاب متاثرین سمیت غرباء ومساکین اورپریشان حال عام کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات روزروزشن کی طرح عیاں ہیں۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے مخیر حضرات تاجر برادری الخدمت فائونڈیشن کے فلسطین فنڈمیں تعاون کریں۔دکھی انسانیت کی خدمت ،مساکین وغرباء اوریتیموں بیوائوں کی مددکیلئے الخدمت فائونڈیشن کی جدوجہد جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں زلزلہ سیلاب وکروناوبارش سمیت ہر آفت ومصیبت میں الخدمت فائونڈیشن نے بھر پور تعاون کیا ۔فنڈزریزنگ ،رپورٹ آگہی کیلئے 24مارچ کو کوئٹہ میں الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ کا ڈونرکانفرنس منعقدہوگا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دفتر الخدمت فائونڈیشن بلوچستان میں اجلاس سے خطا ب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ،غم سمیٹنے اورخوشیاں بانٹنے کیلئے ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں ہماری جدوجہد جاری ہیں کوئٹہ میں جدید ہسپتال بالکل تیار عید کے بعد کام شروع کریں گے ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سینکڑوں یتیموں کی کفالت جاری ہیں یتیموں کی تعلیم وتربیت کیساتھ ان کے گھروں پر راشن اور اکائونٹس میں نقدامداددیے جارہے ہیں۔صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹس پر بھی کام جاری ہے مجبورضرورت مند طلباء کی مالی مددکیساتھ مساکین غرباء دیہاڑی دار طبقات کوبھی مراعات وضروریات فراہم کیے جارہے ہیں ۔عوام ومخیر حضرات کے زیادہ اعتماد کی وجہ سے ہماری سرگرمیوں میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے ۔

اس سال بھی ہم نے مختلف سماجی فلاحی پراجیکٹس منصوبے میں رکھے ہیں ۔ا لخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ کا 24مارچ کوئٹہ میں اہم ڈونر کانفرنس منعقدکریگی جس میں وزراء وبیوروکریسی سمیت مخیر حضرات تاجر برادری اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کو مدعوکرکے رپورٹ وسرگرمیوں سے آگاہ کریں گے۔آبادی زیادہ ہونے کیساتھ صوبائی دارالحکومت میں غربت بے روزگاری بہت زیادہ ہے مخیر حضرات بھی بہت زیادہ ہے مگر سماجی فلاحی سرگرمیوں پر خرچ ہونے کی ضرورت ہے ۔

اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے پرسکون ہونے کیساتھ کامیاب اورخوشحال رہتے ہیں ،الخدمت کی سرگرمیوں میں ہرشعبے سے تعلق رکھنے والوں کو تعاون کرناچاہیے ۔ڈونر کانفرنس میں مخیر حضراتن تاجربرادری ممبران اسمبلی سمیت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو دعوت دیں گے تاکہ الخدمت کے مختلف پراجیکٹس کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈزجمع ہوجائے الخدمت فائونڈیشن کی سرگرمیوں پراجیکٹس شفاف ہوتے ہیں دیانت داری سے کام کیے جاتے ہیں اس لیے مخیر حضرات تعاو ن واعتماد کرتے ہیں ۔

دسترخوان سجاکر غریب ہمسائیہ کا خیال نہ رکھناانسانیت نہیں۔ نیکیوں کے موسم بہار میں غرباء ومساکین یتیموں بیوائوں اورکم آمدنی والوں کو اپنی صدقہ وخیرات اورزکوٰة میں ضروریاد رکھیں الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کیساتھ بیوائوں ، یتیمو ں کی کفالت اورصاف پانی کی فراہمی کیساتھ سیلاب وبارش متاثرین کی مدد بھی جاری رکھے گی ۔دکھی انسانیت کی خدمت میں مخیر حضرات سے تعاون کی گزار ہے ہم امانتوں کے امین بنکر سب کی مددکریں گے