اسحاق ڈار کی برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

دونوں وزراء کا دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید بڑھانے ، جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 21 مارچ 2024 23:20

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ 2024کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزراء نے دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید بڑھانے اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایٹمی توانائی اور ایپلی کیشنز میں تجربے اور مہارت کے اشتراک کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔