یورپی یونین کے رہنماوں کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

اسرائیلی جنوبی شہر رفح میں کوئی بڑا زمینی حملہ نہ کرے،کونسل کے صدر چارلس مشیل

جمعہ 22 مارچ 2024 12:35

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) یورپی یونین کے 27رہنمائوں نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری تقف کا مطالبہ کیاہے اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی شہر رفح میں کوئی بڑا زمینی حملہ نہ کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ای یو سی او پر شرقِ اوسط پر رہنمائوں کا مضبوط اور متحد بیان!کونسل کے صدر چارلس مشیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا۔

تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے برسلز میں ملاقات کے بعد رہنماں نے کہاکہ یورپی کونسل فوری طور پر انسانی بنیادوں پر تقف کا مطالبہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں پائیدار جنگ بندی ہو۔انہوں نے اپنے اختتامی کلمات میں مزید کہاکہ کونسل اسرائیلی حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ رفح میں زمینی آپریشن نہ کرے جس سے پہلے ہی تباہ کن انسانی صورتِ حال مزید خراب ہو گی اور بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی فوری ضرورت کی فراہمی رک جائے گی۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے بتایا کہ دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی اس وقت لڑائی سے تحفظ اور وہاں انسانی امداد تک رسائی کے خواہاں ہیں۔یورپی کونسل کے رہنما غزہ میں تباہ کن انسانی صورتِ حال اور شہریوں بالخصوص بچوں پر اس کے غیر متناسب اثرات کے ساتھ ساتھ غزہ میں امداد کے ناکافی داخلے کی وجہ سے قحط کے قریبی خطرے کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا تھے۔حماس کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پر مسلسل گولہ باری کی ہے جہاں حماس کے زیرِ انتظام علاقے کی وزارتِ صحت کے مطابق کم از کم 31,988 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔