گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی حملے میں شہید ہونے والے سپاہیوں بہار خان اور عمران علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 22 مارچ 2024 12:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں شہداء کے عزیز و اقارب، پاک فوج کے جوانوں اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں ۔مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔