ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

جمعہ 22 مارچ 2024 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روبے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.73 کم ہے گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1239 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1205 روپے ریکارڈ ٹکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد کم ہے پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنیٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1260 روپے، سیالکوٹ 1250 روپے، لاہور1250 روپے، فیصل آباد 1270 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1234 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1202 روپے اوربنوں میں 1190 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے، اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1197 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔