ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، قیصر خٹک

ہم پورے پاکستان میں 10 لاکھ سے زیادہ درخت لگانے کا عزم رکھتے ہیں، منصور شاہ جنگلات کے عالمی دن کے موقع سیمسنز گروپ آف کمپنیز نے سی ڈی اے کے تعاون سے سیمسنز ملین ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا آغاز کردیا

جمعہ 22 مارچ 2024 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) جنگلات کے عالمی دن کے موقع سیمسنز گروپ آف کمپنیز نے سی ڈی اے کے تعاون سے سیمسنز ملین ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کا مقصد پاکستان میں قدرتی مناظر کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا ہے، جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ''سیمسنز پلانٹیشن ڈرائیو'' کا افتتاح ماحولیاتی پائیداری کے حصول میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس تقریب کا افتتاح سیمسنز گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سمیع الرحمان نے کیا جب کہ سیمسنز گروپ کے چیف کارپوریٹ افیئرز بیرسٹر منصور شاہ، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف،سی ڈی اے کے ڈائریکٹر قیصر خٹک، محکمہ جنگلات کے ڈی آئی جی یعقوب علی اور دیگر معززین نے درخت لگا کر اس شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیرسٹر منصور شاہ نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا اور سی ڈی اے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پورے پاکستان میں 10 لاکھ سے زیادہ درخت لگانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اور یہ کہ سیمسنز گروپ اپنے پہلے فیس میں 4 ہزار درخت لگا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمسنز گروپ کلائمٹ چینج کے اثرات سے نمٹنے اور بہتر فضا کے حصول کے لیے پاکستان میں اس طرح کی سی ایس ار مہم پر کام کرتا رہے گا۔ڈائریکٹر سی ڈی اے قیصر خٹک نے سیمسنز گروپ کی ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کی تعریف کی اور کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اور اس طرح کی ٹری پلانٹیشن ڈرائیو اسلام آباد شہر کے حسن کو بڑھاتی ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرتی ہیں۔ اور پرفضا ماحول کے قیام کو عمل میں لاتی ہیں۔سیمسنز گروپ اپنے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس کیوعدوں کی پیش نظر پاکستان میں 10 لاکھ درخت لگانے کے ہدف کے ساتھ شجرکاری کو فروغ دینے اور اس کی وکالت کرنے کیلئے شجر کاری کی کئی سرگرمیاں کا انعقاد کرے گا۔

تقریب میں سیمسنز گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین سمیع الرحمان نے اسلام میں درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا اور سی ڈی اے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ماحولیاتی استحکام کے لیے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔افتتاحی تقریب کی کامیابی وسیع تر ماحولیاتی مقاصد اور ذمہ دار شہریت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔