سیری،بجلی بلات میں ناجائز ٹیکسز کے خلاف عوام کی تحریک پورے جوش وجذبہ سے جاری

جمعہ 22 مارچ 2024 20:22

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) بجلی بلات میں ناجائز ٹیکسز کے خلاف عوام کی تحریک پورے جوش وجذبہ سے جاری ہے عوام بجلی بلات میں ٹیکسز کو صفر کرنے کے آپشن کے سوائے کوئی اور بات کرنے کو تیار نہیں چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی ظفر اقبال غازی اور کنوینئر عابد راجوروی کا کہنا ہے کہ 75 سالوں سے عوام سے صرف لیا جا رہا ہے اور بدلے میں عوام کو بھوک ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دی گئی ہیں پانچ سو کی بجلی استعمال کریں اور بل پندرہ سو ادا کریں یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے صرف اگر حکمران بیورو کریٹس اپنی مراعات واپس کر دیں پروٹوکول چھوڑدیں تو سب مسئلے حل ہو جاتے ہیں لیکن عوام کی پرواہ کس کو ہے ظلمانہ ٹیکسز کے خلاف اتنے ماہ سے جاری تحریک کو حکمرانوں نے سنجیدہ نہیں لیا صرف ٹال مٹول سے کام لیا جار ہا ہے جب تک بجلی بلات کو ٹیکس فری نہیں کیا جاتا تحریک جاری رہے گی کوئی بھی صارف بجلی بل جمع نہیں کروائے گا عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کے مطالبات کو سنجیدہ لیں ظلمانہ ٹیکسز کے خلاف تحریک نہ سرد خانے میں گئی ہے نہ جائے گی عید کے بعد 11 مئی کو لانگ مارچ شروع کریں گے۔