فیصل آباد؛ گرلز ہاسٹل میں طالبات کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

جمعہ 22 مارچ 2024 22:24

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) پولیس نے فیصل آباد کے ایک پرائیویٹ گرلز ہاسٹل میں طالبات کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طور پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا، جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی شکایت پر نجی ہاسٹل میں مقیم طالبات کی خفیہ طورپر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا یہ معاملہ سامنے آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ نے شکایت درج کرائی کہ ''ہاسٹل کی انچارج خاتون کے بھائی نے واش روم میں نہانے کے دوران اس کی ویڈیو بنائی، ملزم موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے ایک سوراخ سے خفیہ طور پر ویڈیوبنا رہا تھا، اس دوران موبائل پرنظر پڑ گئی''، بعد ازاں س شکایت پر پولیس نے طالبہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کرکے ہاسٹل انچارج ہنزہ اور ویڈیو بنانے والے اس کے بھائی عمر کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :