انعامی پرائز بانڈز کے ذریعے بینکوں سے ایک ارب روپے کی ٹرانزیکشن کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعہ 22 مارچ 2024 22:30

انعامی پرائز بانڈز کے ذریعے بینکوں سے ایک ارب روپے کی ٹرانزیکشن کرنیوالا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے انعامی پرائز بانڈز کے ذریعے مجموعی طور پر 24 کروڑ روپے کلیم اور 16 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل بہاول اوستو کی زیر نگرانی حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی تسلسل کے دوران پرائز بانڈز کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم ساجد کاتیہ کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے انعامی پرائز بانڈز کے ذریعے مجموعی طور پر 24 کروڑ روپے کے 5408 کلیم جمع کروائے جبکہ 16 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کیں۔ترجمان کے مطابق ملزم مقامی مارکیٹ میں سیلز مینیجر اور تنخواہ دار ملازم ہے جس کی گرفتاری کراچی ایسٹ سیعمل میں آئی۔ ملزم پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کرنے اور نان فائلرز کی جانب سے کلیم جمع کرانے کا الزام ہے۔ملزم پرائز بانڈز کلیم اور کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے منی ٹریل دینے میں ناکام رہا، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :